مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الأيمان والنذور والكفارات
الرجل يجعل عليه نذرا أن يصوم يوما فيأتي ذلك اليوم على فطر أو أضحى باب: ایک شخص کے ذمہ نذر تھی اس نے ایک دن کا روزہ رکھا اس دن یوم الفطر یا یوم الاضحی آ جائے اس کا بیان
حدیث نمبر: 12565
١٢٥٦٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع بن الجراح عن ابن عون عن (زياد) (١) ابن جبير قال: جاء رجل إلى ابن عمر (٢)، فسأله عن رجل نذر أن يصوم يومًا فوافق يوم فطر أو أضحى فقال ابن عمر (٣): أمر اللَّه وفاء النذر، ونهى رسول اللَّه ﷺ عن صوم هذا اليوم (٤).مولانا محمد اویس سرور
حضرت زیاد بن جبیر فرماتے ہیں کہ ایک شخص حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے پاس آیا اور دریافت کیا کہ ایک شخص نے نذر مانی ہے کہ وہ ایک دن کا روزہ رکھے گا، اس دن عید الفطر یا عید الاضحی آجائے تو ؟ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا : اللہ تعالیٰ نے نذر کے پورا کرنے کا حکم دیا ہے، اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان دنوں میں روزہ رکھنے سے منع فرمایا ہے۔
حواشی
(١) في [ن]: (زيادة)
(٢) في [أ، ص، ز]: زيادة (قال).
(٣) في [أ، ص، ز]: زيادة (قال).