مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 12558
باب: نذر کا اگر نام نہ لے تو کیا اس پر کفارہ ہے؟
الندر إذا لم يسم له كفارة
حدیث نمبر: 12558
١٢٥٥٨ - قال جابر بن زيد: إذا قال: عليَّ نذر؛ فإن سمى فهو ما سمى، وإن نوى (فعليه) (١) ما نوى، فإن لم يكن سمى شيئًا صام يومًا أو صلى ركعتين.مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر بن زید فرماتے ہیں کہ جب کوئی شخص کہے مجھ پر نذر ہے، پھر اگر وہ نام لے کر متعین کر دے تو وہ ہے جس کو اس نے متعین کیا، اور اگر وہ کسی کی نیت کرلے تو وہی ہے جس کی اس نے نیت کی ہے اور اگر اس نے کسی کو متعین نہ کیا ہو تو ایک دن کا روزہ رکھ لے یا دو رکعت نماز پڑھ لے۔
حواشی
(١) في [ز، ص]: (فهو).