١٢٤٩٥ - حدثنا عبد اللَّه بن نمير ثنا محمد بن إسحاق عن عبد الرحمن بن القاسم عن أبيه عن عائشة قالت: لما أتت (وفاة) (١) جعفر عرفنا في وجه رسول اللَّه ﷺ الحزن، فدخل عليه رجل فقال: يا رسول اللَّه إن النساء يبكين، قال: "فارجع ⦗٢٥٥⦘ (إليهن) (٢) فأسكتهن، فإن أبين (فاحث) (٣) في وجوههن (٤) التراب"، (قال) (٥) قالت عائشة: فقلت في نفسي: واللَّه (لا) (٦) تركت نفسك و (لا) (٧) أنت مطيع رسول اللَّه ﷺ (٨).حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ جب حضرت جعفر کی وفات کی اطلاع آئی تو میں نے رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے چہرہ انور پر غم کے اثرات دیکھے، ایک شخص حاضر ہوا اور عرض کیا : اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! عورتیں رو رہی ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : ان کی طرف جاؤ ان کو چپ کر اؤ اگر خاموش ہونے سے انکار کردیں تو ان کے چہروں پر مٹی ڈال دو ، حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ میں نے اپنے دل میں کہا خدا کی قسم تو نے اپنے نفس کو نہ چھوڑا اور نہ ہی تو رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا مطیع ہے۔