مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 12496
باب: میت پر رونے کی ممانعت
في (التشديد) في البكاء على الميت
حدیث نمبر: 12496
١٢٤٩٦ - حدثنا ابن نمير ثنا هشام بن عروة عن أبيه عن عائشة (أنها) (١) قيل لها: (إن) (٢) ابن عمر يرفع إلى النبي ﷺ: "إن الميت يعذب ببكاء الحي"، (فقالت) (٣): وَهَلَ أبو عبد الرحمن إنما قال: "إن أهل الميت يبكون عليه وإنه ليعذب بجرمه" (٤).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ ان سے کہا گیا کہ حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما مرفوعا روایت کرتے ہیں کہ میت کو زندہ کے رونے کی وجہ سے عذاب دیا جاتا ہے، فرماتی ہیں کہ حضرت ابو عبد الرحمن (ابن عمر) سے بھول ہوئی ہے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تو یوں فرمایا تھا : میت کے گھر والے اس پر رو رہے ہوتے ہیں اور اس کو اپنے جرم کی وجہ سے عذاب ہو رہا ہوتا ہے۔
حواشی
(١) في [ص]: (أن).
(٢) سقط من: [ص].
(٣) في [أ، ب]: (فقال).