مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 12481
باب: میت پر نوحہ کرنے کا بیان
(في النياحة) على الميت وما جاء فيه
١٢٤٨١ - [حدثنا وكيع عن سفيان عن منصور عن سالم: ﴿وَلَا يَعْصِينَكَ فِي مَعْرُوفٍ﴾ قال: النوح] (١).حضرت سالم فرماتے ہیں کہ قرآن پاک کی آیت { وَلاَ یَعْصِیْنَکَ فِیْ مَعْرُوفٍ } سے مراد نوحہ نہ کرنا ہے۔
(١٢٤٨١) [*] حدثنا عبيد اللَّه بن موسى ثنا أسامة بن زيد عن نافع عن ابن عمر قال: رجع رسول اللَّه ﷺ يوم أحد فسمع نساء بني عبد الأشهل يبكين (على) (١) هلكاهن فقال: "لكن حمزة لا بواكي له"، فجئن نساء الأنصار (يبكين) (٢) على حمزة فرقد فاستيقظ فقال: "يا ويحهن إنهن لهاهنا حتى الآن، مروهن فليرجعن ولا يبكين على هالك بعد اليوم" (٣).حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم احد کے دن واپس تشریف لائے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بنو عبد الاشہل کی عورتوں کو اپنے مرنے والوں پر روتے ہوئے سنا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : لیکن حمزہ پر رونے والی کوئی نہیں، پھر انصار کی عورتیں آکر حضرت حمزہ رضی اللہ عنہ پر رونے لگیں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سو گئے، پھر بیدار ہوئے تو فرمایا : ان پر افسوس ! یہ اب تک یہیں ہیں ؟ انہیں کہو کہ واپس چلی جائیں اور آج کے بعد کسی مرنے والے پر نہ روئیں۔