مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 12458

باب: موت کے بعد میت کو کیا چیز پہنچتی ہے (ثواب کے اعمال میں سے)

ما يتبع الميت بعد موته

حدیث نمبر: 12458
١٢٤٥٨ - (وعن) (١) سفيان (عن زيد) (٢) بن أسلم (قالا) (٣): جاء رجل إلى النبي ﷺ فقال: يا رسول اللَّه (أ) (٤) أعتق عن أبي وقد مات؟ قال: "نعم" (٥).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت زید بن اسلم اور حضرت عطاء (دوسری سند سے) فرماتے ہیں کہ ایک شخص رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا : اے اللہ کے رسول ! کیا میں اپنے والد کی طرف سے غلام آزاد کروں جبکہ ان کا انتقال ہوچکا ہے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ہاں۔

حواشی
(١) في [ص]: (عن)، وفي [هـ]: (و).
(٢) في [ص]: (ويزيد)، وفي [هـ]: (وزيد).
(٣) في [هـ]: (قالوا).
(٤) زيد في [هـ، ق].
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الجنائز / حدیث: 12458
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): مرسل؛ زيد بن أسلم تابعي.
تخریج حدیث «أخرجه البيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 12765، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 16340»