مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الجنائز
ما يتبع الميت بعد موته باب: موت کے بعد میت کو کیا چیز پہنچتی ہے (ثواب کے اعمال میں سے)
حدیث نمبر: 12453
١٢٤٥٣ - حدثنا شريك عن سالم عن سعيد بن أبي سعيد قال: لو تصدق عن الميت بكراع لتبعه.مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن ابو سعید فرماتے ہیں کہ اگر میت کی طرف سے تھوڑا سا گوشت صدقہ کیا جائے تو البتہ اس کو ثواب پہنچتا ہے۔