مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 12452
باب: موت کے بعد میت کو کیا چیز پہنچتی ہے (ثواب کے اعمال میں سے)
ما يتبع الميت بعد موته
١٢٤٥٢ - حدثنا هشيم عن حجاج عن (عمرو) (١) بن (شعيب) (٢) عن أبيه عن جده أنه سأل النبي ﷺ فقال: يا رسول اللَّه إن (العاص) (٣) بن وائل كان يأمر في الجاهلية أن ينحر مائة بدنة، وإن هشام بن (العاص) (٤) نحر حصته من ذلك خمسين بدنة أفأنحر؟ عنه فقال: "إن أباك لو كان أقر بالتوحيد (فصمت عنه) (٥) أو تصدقت (عنه) (٦) أو (أعتقت) (٧) عنه بلغه ذلك" (٨).حضرت عمرو بن شعیب اپنے والد اور دادا سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سوال کیا کہ اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! عاص بن وائل نے زمانہ جاہلیت میں حکم دیا تھا کہ سو اونٹ ذبح کیے جائیں اور ہشام بن العاص نے ان کے حصہ کے پچاس اونٹ ذبح کیے تھے، کیا میں ان کی طرف سے ذبح کروں ؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : اگر تیرے والد نے توحید کا اقرار کرلیا تھا تو تمہارے ان کی طرف سے روزہ رکھنے سے، صدقہ کرنے سے اور غلام آزاد کرنے سے ان کو ثواب ملے گا۔