حدیث نمبر: 12450
١٢٤٥٠ - حدثنا وكيع عن أبي رافع قال: أخبرني مخبر عن سعيد بن المسيب قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "من كفن ميتًا كساه اللَّه من سندس الجنة وحريرها" (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن المسیب سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جو شخص میت کو کفن پہنائے گا اللہ تعالیٰ اس کو جنت کا ریشمی لباس پہنائے گا۔