مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 12449
باب: جو شخص میت کو کفن پہنائے اس کا ثواب
في ثواب من كفن ميتا
حدیث نمبر: 12449
١٢٤٤٩ - حدثنا وكيع عن سفيان عن منصور بن صفية قال: سمعت رجلًا يقال له يوسف يحدث (أمي) (١) (٢) قال: من كفن ميتًا كان كمن (كفله) (٣) صغيرًا حتى يكون كبيرًا.مولانا محمد اویس سرور
حضرت منصور بن صفیہ فرماتے ہیں کہ میں نے یوسف نامی ایک شخص کو اپنی والدہ سے بیان کرتے ہوئے سنا، انہوں نے کہا کہ جس نے میت کو کفن پہنایا وہ اس شخص کی طرح ہے جو بچے کی پرورش کر کے اس کو بڑا کر دے۔
حواشی
(١) في [ز]: (أخي).
(٢) في [هـ]: زيادة (بن ربيعة).
(٣) في [أ، ب]: (كفيله).