مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطهارة
في بول البعير والشاة يصيب الثوب باب: بکری یا اونٹ کا پیشاب کپڑے پر لگ جائے تو کیا کیا جائے؟
حدیث نمبر: 1241
١٢٤١ - حدثنا ابن فضيل عن الحسن بن عبيد اللَّه قال: سأل الحكم بن صفوان ⦗٢٤٧⦘ إبراهيم عن بول البعير يصيب ثوب الرجل؟ قال: (لا بأس) (١) به، أليس يشرب ويتداوى به؟!.مولانا محمد اویس سرور
حضرت حکم نے ابراہیم سے اونٹ کے پیشاب کے بارے میں پوچھا تو فرمایا اس میں کوئی حرج نہیں اور فرمایا کہ کیا اس کو پیا نہیں جاتا اور کیا اسے علاج کے لیے استعمال نہیں کیا جاتا !
حواشی
(١) في [أ، خ]: (فلا بأس).