مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الجنائز
في (الرجل) يرشح جبينه عند موته باب: موت کے وقت میت کی پیشانی سے پسینہ صاف کرنا
حدیث نمبر: 12379
١٢٣٧٩ - حدثنا أبو أسامة عن سفيان (١) عن الأعمش عن (عمارة) (٢) قال: كانوا عند رجل من أصحاب عبد اللَّه وهو مريض، فعرق جبينه، فذهب رجل يمسح عن جبينه العرق (فضرب) (٣) يده.مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمارہ فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ کے اصحاب میں سے ایک شخص بیمار تھے لوگ ان کے پاس بیٹھے ہوئے تھے، ان کی پیشانی سے پسینہ بہہ رہا تھا، ایک شخص ان کی پیشانی سے پسینہ صاف کرنے لگا تو انہوں نے اس کے ہاتھ پر مارا، حضرت سفیان فرماتے ہیں کہ بیشک صحابہ کرام میت کے لیے پسینہ کو پسند فرماتے تھے۔
حواشی
(١) في [ص]: زيادة (عن هشام).
(٢) في [ص]: (عمازة).
(٣) في [أ]: (ضرب).