مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الجنائز
(في الزوج والأخ أيهما أحق بالصلاة) باب: شوہر اور بھائی میں سے نماز جنازہ پڑھانے کا زیادہ حقدار کون ہے
حدیث نمبر: 12327
١٢٣٢٧ - حدثنا وكيع عن شعبة قال: سألت الحكم وحمادًا: أيهما أحق بالصلاة على الجنازة؟ فقال الحكم: الأخ.مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حکم اور حضرت حماد سے دریافت کیا عورت کی نماز جنازہ کا زیادہ حق دار کون ہے ؟ حضرت حکم فرماتے ہیں کہ امام زیادہ حق دار ہے، اگر امام اور بھائی جمع ہوجائیں تو ولی زیادہ حق دار ہے پھر خاوند کا زیادہ حق ہے۔