مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الجنائز
ما ذكر عن النبي ﷺ في صلاته على النجاشي باب: نجاشی بادشاہ کی نماز جنازہ سے متعلق جو وارد ہوا ہے اس کا بیان
حدیث نمبر: 12315
١٢٣١٥ - [حدثنا عبد الأعلى عن يونس عن ابن سيرين عن عمران بن حصين أن النبى ﷺ قال: "إن أخاكم النجاشي قد مات فصلوا عليه] (١) " (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمران بن حصین سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : تمہارے بھائی نجاشی کا انتقال ہوگیا ہے، ان کی نماز جنازہ ادا کرو۔
حواشی
(١) الحديث سقط من: [ص].