مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الجنائز
من كره القيام للجنازة باب: بعض حضرات نے جنازے کیلئے کھڑے ہونے کو ناپسند کیا ہے
حدیث نمبر: 12288
١٢٢٨٨ - حدثنا وكيع عن شعبة عن محمد بن المنكدر عن مسعود بن الحكم قال: قال عليّ: قام رسول اللَّه ﷺ للجنازة فقمنا ثم جلس فجلسنا (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ کرم اللہ وجہہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جنازے کے لئے کھڑے ہوئے تو ھم بھی کھڑے ہوگئے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تشریف فرما ہوئے تو ھم بھی بیٹھ گئے۔