مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الجنائز
من قال يقام للجنازة إذا مرت باب: جب جنازہ گزرے اس کے لیے کھڑا ہوا جائے گا
حدیث نمبر: 12278
١٢٢٧٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن الوليد بن المهاجر قال: رأيت الشعبي مرت به جنازة فقام.مولانا محمد اویس سرور
حضرت ولید بن المہاجر فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت شعبی کو دیکھا کہ ان کے پاس سے جنازہ گزرا تو وہ کھڑے ہوگئے۔