مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الجنائز
(في) ثواب الولد يقدمه (الرجل) باب: کسی شخص کا کوئی بچہ انتقال کر جائے تو اس کے ثواب کا بیان
حدیث نمبر: 12240
١٢٢٤٠ - حدثنا حفص بن غياث عن (طلق) (١) بن معاوية عن أبي زرعة عن أبي هريرة قال: أتت (النبي ﷺ امرأة) (٢) بصبي فقالت: يا رسول اللَّه، ادع اللَّه له فلقد دفنت ثلاثة، (قال: "دفنت ثلاثة؟) (٣) " قالت: نعم، قال: "لقد احتظرت بحِظَار شديد من النار" (٤).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے ایک عورت اپنا بچہ لے کر خدمت نبوی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) میں حاضر ہوئی اور عرض کیا یا رسول اللہ ! اس بچے کیلئے اللہ تعالیٰ سے دعا فرمائیں (اللہ اس کی عمر دراز کرے) تحقیق میں تین بچے دفنا چکی ہوں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : تین بچے دفنا چکی ہو ؟ اس نے عرض کیا : ہاں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : بیشک وہ تیرے لیے آگ کی شدت سے رکاوٹ ہیں (قیامت کے دن) ۔
حواشی
(١) في [ص]: (طالق).
(٢) في [ص]: (امراة النبي ﷺ).
(٣) سقط من: [ص].