مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 12224

باب: کوئی شخص خود کشی کر لے یا عورت کو زنا کے بعد نفاس آئے (بچہ ہو جائے) تو کیا ان کی نماز جنازہ ادا کی جائے گی؟

في الرجل يقتل نفسه والنفساء من الزنى هل يصلى عليهم

حدیث نمبر: 12224
١٢٢٢٤ - حدثنا مروان بن معاوية عن الزبر قان السراج قال: صلى أبو وائل على امرأة ماتت، فقلت له: إنها ترهق فقال: (أي بني صلِّ) (١) على من صلى إلى القبلة.
مولانا محمد اویس سرور

حضرت زبرقان السراج فرماتے ہیں کہ حضرت ابو وائل نے ایک عورت کی نماز جنازہ پڑھائی، میں نے کہا یہ عورت تو برائی کی طرف منسوب تھی، آپ نے فرمایا اے میرے بیٹے! ہر اس شخص کی نماز جنازہ پڑھو جو قبلہ کی طرف رخ کر کے نماز پڑھتا تھا (مسلمان تھی) ۔

حواشی
(١) في [هـ]: (إن نبي اللَّه ﷺ).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الجنائز / حدیث: 12224
تخریج حدیث «ترقيم محمد عوامة: 11985»