مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الجنائز
في الرجل يقتل نفسه والنفساء من الزنى هل يصلى عليهم باب: کوئی شخص خود کشی کر لے یا عورت کو زنا کے بعد نفاس آئے (بچہ ہو جائے) تو کیا ان کی نماز جنازہ ادا کی جائے گی؟
حدیث نمبر: 12223
١٢٢٢٣ - حدثنا جرير عن مغيرة عن حماد عن إبراهيم قال: يصلَّى على الذي قتل نفسه وعلى النفساء من الزنى (وعلى) (١) الذي يموت (عريقًا) (٢) (من الخمر) (٣).مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ جو شخص خود کشی کرے، یا عورت حالت نفاس میں مرجائے جو نفاس زنا کی وجہ سے آیا تھا، یا کوئی شخص شراب پیتے ہوئے مرجائے ان سب کی نماز جنازہ ادا کی جائے گی۔
حواشی
(١) سقط من: [ز].
(٢) في [ب، أ]: (عريقًا)، وفي [ز]: (غريقًا)، وفي [ص]: (عريفًا)، وفي [هـ]: (مريضًا)، وانظر: الاستذكار ٣/ ٥٢.
(٣) سقط من: [ص].