مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الجنائز
في الرجل يقتل نفسه والنفساء من الزنى هل يصلى عليهم باب: کوئی شخص خود کشی کر لے یا عورت کو زنا کے بعد نفاس آئے (بچہ ہو جائے) تو کیا ان کی نماز جنازہ ادا کی جائے گی؟
حدیث نمبر: 12220
١٢٢٢٠ - حدثنا حفص بن غياث عن أشعث عن أبي الزبير عن جابر قال: سألته عن المرأة تموت في نفاسها من الفجور أيصلي عليها؟ فقال: صلَّ على من قال: لا إله إلا اللَّه (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو زبیر فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت جابر سے سوال کیا کہ کوئی عورت اس نفاس میں مرجائے جو گناہ کی وجہ سے تھا کیا اس کی نماز جنازہ ادا کی جائے گی ؟ آپ نے فرمایا ہر وہ شخص جو لاَ إلَہَ إِلاَّ اللَّہُ کا اقرار کرتا ہے اس کی نماز جنازہ پڑھو۔