مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الجنائز
في الرجل يموت في البحر ما يصنع به باب: کوئی شخص سمندر میں ہلاک ہو جائے اس کا کیا کیا جائے گا
حدیث نمبر: 12211
١٢٢١١ - حدثنا وكيع عن سفيان عن واصل عن الحسن قال: إذا مات الرجل في البحر جعل في (زنبيل) (١) ثم قذف به.مولانا محمد اویس سرور
حسن فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص سمندر میں فوت ہوجائے (بحری جہاز وغیرہ میں) تو اس کو ٹوکری (بکسہ) میں ڈال کر سمندر میں ڈال دیا جائے۔
حواشی
(١) في [ص]: (ذنبيل).