مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 12172
باب: قبروں کی زیارت کی رخصت کا بیان
من رخص في زيارة القبور
١٢١٧٢ - حدثنا عبيدة بن حميد عن (أبي) (١) فروة الهمداني عن الغيرة بن سبيع عن (ابن) (٢) بريدة عن أبيه قال: جالست النبي ﷺ في المجلس فرأيته حزينا فقال له رجل من القوم: ما لك يا رسول اللَّه كأنك حزين؟ قال: "ذكرت أمي"، ثم قال رسول اللَّه ﷺ: "كنت نهيتكم عن لحوم الأضاحي أن تأكلوها إلا ثلاثة فكلوا وأطعموا وادخروا ما بدا لكم، ونهيتكم عن زيارة القبور فمن أراد أن يزور قبر أمه فليزره، وكنت نهيتكم عن الدباء والحنتم والمزفت والنقير فاجتنبوا كل مسكر (وانبذوا) (٣) فيما بدا لكم" (٤).حضرت ابن بریدہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ میں ایک بار مجلس میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ بیٹھا تو میں نے آپ کو غمگین دیکھا، لوگوں میں سے ایک شخص نے عرض کیا اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! کیا وجہ ہے آپ غمگین دکھائی دے رہے ہیں ؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہاں میں اپنی والدہ کو یاد کر رہا تھا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : میں نے تمہیں تین دن سے زیادہ قربانی کا گوشت کھانے سے منع کیا تھا، پس (اب) تم خود کھاؤ اور دوسروں کو کھلاؤ اور جتنا چاہو ذخیرہ کرو، اور میں نے تمہیں قبروں کی زیارت کرنے سے منع کیا تھا، پس جو اپنی والدہ کی قبر کی زیارت کرنا چاہتا ہے وہ زیارت کرے، اور میں نے تمہیں کدو کے برتن سے، سبز رنگ کے روغنی مٹکے سے، تارکول (رال) ملے ہوئے برتن سے اور پیالہ نما گڑھا کی ہوئی لکڑی جس میں کھجور کی شراب بنائی جاتی ہے اس برتن سے منع کیا تھا، پس تم ہر نشہ والی چیز سے اجتناب کرو اور جس برتن میں چاہو نبیذ بناؤ۔