مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 12082
باب: بعض حضرات فرماتے ہیں کہ لحد پر بانس، سرکنڈے رکھے جائیں گے
ما قالوا في القصب يوضع (على) اللحد
حدیث نمبر: 12082
١٢٠٨٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن إسرائيل عن أبي إسحاق عن أبي ميسرة أنه أوصى قال: اجعلوا على قبري طنًا من قصب.مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو اسحاق فرماتے ہیں کہ حضرت ابو میسرہ نے وصیت فرمائی تھی کہ میری قبر پر لکڑیوں (بانسوں) کی گٹھری رکھ دینا۔