مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الجنائز
ما قالوا في القصب يوضع (على) اللحد باب: بعض حضرات فرماتے ہیں کہ لحد پر بانس، سرکنڈے رکھے جائیں گے
حدیث نمبر: 12081
١٢٠٨١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا هشيم عن مغيرة عن إبراهيم أنه كان يكره أن يجعل في اللحد (شيء) (١) إلا لبن نظيف، قال: وكان يكره الآجر وقال: إن (يجدوا) (٢) لبنًا فقصب.مولانا محمد اویس سرور
حضرت مغیرہ فرماتے ہیں کہ ابراہیم اس بات کو ضروری سمجھتے تھے کہ قبر کے اندر پاک اینٹ استعمال کی جائے۔ اور فرماتے ہیں کہ وہ کچی اینٹوں کے رکھنے کو ناپسند فرماتے تھے اور فرماتے تھے اگر اینٹیں نہ ملیں تو لکڑی (بانس) سے کام چلا لو۔
حواشی
(١) زيد في [هـ، ف].
(٢) في [أ، ب، هـ]: (تجدوا).