مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 12061
باب: میت کو دفنانے اور اس پر مٹی برابر کرنے کے بعد دعا کرنا
في الدعاء للميت بعد ما يدفن ويسوي عليه
١٢٠٦١ - حدثنا إسماعيل بن علية عن عبد اللَّه بن أبي بكر قال: كان أنس بن مالك إذا سوى على الميت قبره قام عليه فقال: اللهم عبدك رد إليك (فارأف) (١) به وارحمه، اللهم جاف الأرض عن جنبيه، وافتح أبواب السماء لروحه، وتقبله منك بقبول حسن، اللهم إن كان محسنًا فضاعف (له في) (٢) إحسانه، أو قال: فزد في إحسانه وإن كان مسيئًا فتجاوز عنه (٣).حضرت عبد اللہ بن ابی بکر فرماتے ہیں کہ حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ جب میت کو دفن کرنے کے بعد مٹی برابر کردیتے تو اس پر کھڑے ہو کر یہ دعا مانگتے : اللَّہُمَّ عَبْدُکَ رُدَّ إلَیْکَ فَارْأَفْ بِہِ وَارْحَمْہُ ، اللَّہُمَّ جَافِ الأَرْضَ عَنْ جَنْبَیْہِ ، وَافْتَحْ أَبْوَابَ السَّمَائِ لِرُوحِہِ ، وَتَقَبَّلْہُ مِنْکَ بِقَبُولٍ حَسَنٍ ، اللَّہُمَّ إِنْ کَانَ مُحْسِنًا فَضَاعِفْ لَہُ فِی إحْسَانِہِ (یا فرماتے ) فَزِدْ فِی إحْسَانِہِ ، وَإِنْ کَانَ مُسِیئًا فَتَجَاوَزْ عَنْہُ ۔ ” اے اللہ ! تیرا بندہ تیری طرف لوٹا دیا گیا ہے، پس اس پر شفقت فرما اور اس پر رحم فرما، اے اللہ ! زمین کو اس کے دونوں پہلوؤں سے الگ کر دے، اس کی روح کے لیے آسمان کے دروازے کھول دے اور اسے اپنی طرف سے اچھی قبولیت کے ساتھ قبول فرما۔ اے اللہ ! اگر وہ نیکوکار تھا تو اس کی نیکی کو دگنا فرما اور اگر یہ گناہ گار ہے تو اس سے درگزر فرما۔ “