مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الجنائز
من أدخل (ميتا) (من قبل) القبلة باب: بعض حضرات فرماتے ہیں کہ میت کو قبلہ کی جانب سے قبر میں اتارا جائے گا
حدیث نمبر: 12044
١٢٠٤٤ - حدثنا هشيم عن عمران بن أبي عطاء مولى بني أسد قال: شهدت وفاة ابن عباس (فوليه) (١) ابن الحنفية قال: فكبر عليه أربعًا و (أدخله) (٢) من قبل القبلة.مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمران بن ابی عطاء فرماتے ہیں کہ میں حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کی وفات کے وقت حاضر ہوا تو آپ کی نماز جنازہ حضرت ابن الحنفیہ نے پڑھائی (جنازے کا انتظام کیا) اور اس میں چار تکبیریں کہیں اور میت کو قبلہ کی جانب سے قبر میں اتارا۔
حواشی
(١) في [أ، ب، ص، ز]: (فولاه).
(٢) في [هـ]: (أدخل).