حدیث نمبر: 12036
١٢٠٣٦ - حدثنا ابن علية عن (منصور بن) (١) عبد الرحمن قال: قلت للشعبي: رجل دفن ميتًا فسله من قبل رجل القبر، قال: هذا واللَّه السنة.
مولانا محمد اویس سرور

حضرت منصور بن عبد الرحمن فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت شعبی سے عرض کیا : ایک شخص میت کو دفن کرتے وقت پاؤں کی جانب سے قبر میں اتارتا ہے (کیا یہ درست ہے ؟ ) آپ نے فرمایا ہاں اللہ کی قسم ! یہ سنت طریقہ ہے۔

حواشی
(١) سقط من: [ص].
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الجنائز / حدیث: 12036
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12036، ترقيم محمد عوامة 11802)