مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الجنائز
ما قالوا في الميت من قال يسل من قبل رجليه باب: میت کو پائوں کی جانب سے قبر میں داخل کیا جائے گا
حدیث نمبر: 12032
١٢٠٣٢ - حدثنا عبد الأعلى عن خالد عن ابن سيرين قال: كنت مع أنس في جنازة فأمر بالميت فأدخل من قبل رجليه (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ میں حضرت انس کے ساتھ ایک جنازے میں شریک تھا آپ نے حکم دیا کہ میت کو پاؤں کی جانب سے قبر میں داخل کیا جائے۔