مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الجنائز
في اللحد للميت (من أمر به) وكره الشق باب: میت کے لیے لحد کا حکم ہے اور شق کو ناپسند کیا گیا ہے
حدیث نمبر: 11985
١١٩٨٥ - [حدثنا شريك عن جابر عن أبي جعفر (وسالم) (١) والقاسم قالوا: كان قبر النبي ﷺ وأبي بكر وعمر (جثا قبلة) (٢) (نصب) (٣) لهم اللبن (نصبا) (٤) ولحد لهم (لحدًا) (٥) (٦).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو جعفر، حضرت سالم، اور حضرت قاسم فرماتے ہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ، ابوبکر صدیق، اور حضرت عمر کی مبارک قبور قبلہ کی طرف جھکی ہوئی (رخ قبلہ کی طرف ہیں) اور ان میں (کچی) اینٹیں نصب ہیں اور وہ لحد کی صورت میں کھو دی گئی ہیں۔
حواشی
(١) في [أ، ب]: (عن).
(٢) في [ص]: (جثافله).
(٣) في [ص]: (يصب).
(٤) في [ص]: (صبًا).
(٥) في [ب]: (سدًا).