مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الجنائز
في ثواب من صلى على الجنازة وتبعها حتى تدفن باب: نماز جنازہ ادا کرنے اور میت کو دفنانے تک ساتھ رہنے کا ثواب
حدیث نمبر: 11966
١١٩٦٦ - حدثنا أبو خالد عن هشام عن قتادة عن سالم (بن) (١) أبي الجعد عن معدان بن أبي طلحة (اليعمري) (٢) عن ثوبان قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "من تبع جنازة فله قيراط ومن تبعها حتى تدفن فله قيراطان"، (قالوا) (٣): ومثل أيش ⦗٨٤⦘ القيراط يا رسول اللَّه قال: " (أصغرهما) (٤) مثل أحد" (٥).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ثوبان سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جس نے جنازہ کی اتباع کی (نماز ادا کی) اس کے لیے ایک قیراط اجر ہے۔ اور جو دفنانے تک ساتھ رہا اس کے لیے دو قیراط اجر ہے۔ صحابہ کرام نے عرض کیا اے اللہ کے رسول ! قیراط کتنا ہوتا ہے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اس میں سب سے چھوٹا احد پہاڑ کے برابر۔
حواشی
(١) في [ز]: (عن).
(٢) في [ص]: (النعمرى).
(٣) في [ز]: (قال).
(٤) في [أ]: (أسغرهما).