مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الجنائز
في قال: لا يصلي عليه حتى يستهل صارخا باب: بعض حضرات فرماتے ہیں بچہ پیدا ہونے کے بعد جب تک چیخے نہ تب کہ اس کی نماز جنازہ نہیں ادا کریں گے
حدیث نمبر: 11956
١١٩٥٦ - حدثنا يزيد بن هارون عن محمد بن راشد عن مكحول قال: كان الزبير لا يصلي على ولده إذا مات صغيرًا (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت مکحول فرماتے ہیں کہ حضرت زبیر کا چھوٹا بچہ فوت ہوا تو آپ نے اس پر نماز جنازہ نہیں پڑھی۔
حواشی
(١) منقطع؛ مكحول لم يدرك الزبير.