مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 1195
باب: نوره کوغسل کے وقت جسم پر لگانے کا بیان
في الإطلاء بالنورة
حدیث نمبر: 1195
١١٩٥ - حدثنا محمد بن فضيل عن حصين عن عبد اللَّه بن شداد قال: ﴿فَلَمَّا رَأَتْهُ حَسِبَتْهُ لُجَّةً وَكَشَفَتْ عَنْ سَاقَيْهَا﴾ [النمل: ٤٤] فإذا امرأة شعراء قال: فقال سليمان: ما يذهب هذا؟ قالوا: النورة، قال: فجعلت النورة يومئذ.مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبداللہ بن شداد فرماتے ہیں کہ (اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں:) { فَلَمَّا رَأَتْهُ حَسِبَتْهُ لُجَّةً وَكَشَفَتْ عَنْ سَاقَيْهَا } [النمل: 44] (جب اس نے اسے دیکھا تو اسے گہرا پانی سمجھا اور اپنی پنڈلیاں کھول دیں) بلقیس کی پنڈلی پر بہت سے بال تھے۔ حضرت سلیمان نے پوچھا کہ یہ بال کیسے ختم ہوں گے ؟ لوگوں نے بتایا کہ نورہ کے ذریعہ، اس کے بعد سے نورہ بالوں کو صاف کرنے کے لیے استعمال ہونے لگا۔