مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الجنائز
ما قالوا فيه إذا اجتمعت جنازة صبي ورجل باب: جب کسی مرد اور بچے کا جنازہ اکھٹا ہو جائے تو!
حدیث نمبر: 11928
١١٩٢٨ - حدثنا أبو الأحوص عن أبي إسحاق قال: صلى الشعبي على جنازة صبي ورجل قال: فجعل الرجل مما يليه والصبي أمام الرجل.مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو اسحاق فرماتے ہیں کہ حضرت امام شعبی نے ایک بچے اور مرد کی نماز جنازہ پڑھائی۔ آپ نے مرد کو امام کے قریب اور بچے کو مرد کے آگے رکھا۔