مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الجنائز
في جنائز الرجال والنساء من قال (الرجل) مما يلي الإمام والنساء أمام ذلك باب: مردوں اور عورتوں کے جنازے میں بعض فرماتے ہیں مردوں کو امام کے قریب اور عورتوں کو ان کے آگے رکھا جائے گا
حدیث نمبر: 11921
١١٩٢١ - [حدثنا علي بن مسهر عن الشيباني عن الشعبي قال: إذا اجتمع جنائز رجال ونساء جعل الرجال مما يلي الإمام، والنساء أمام ذلك ما يلي القبلة] (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ جب عورتوں اور مردوں کی نماز جنازہ اکٹھی ادا کی جائے تو مردوں کو امام کے قریب اور عورتوں کو قبلہ کے قریب رکھا جائے گا۔
حواشی
(١) سقط الخبر من [أ، ب، هـ].