مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الجنائز
في جنائز الرجال والنساء من قال (الرجل) مما يلي الإمام والنساء أمام ذلك باب: مردوں اور عورتوں کے جنازے میں بعض فرماتے ہیں مردوں کو امام کے قریب اور عورتوں کو ان کے آگے رکھا جائے گا
حدیث نمبر: 11920
١١٩٢٠ - (حدثنا جعفر بن عون عن ابن جريج عن سليمان بن موسى) (١) عن واثلة قال: وقع الطاعون بالشام فمات فيه بشر كثير فكان يصلي على الرجال ⦗٧٣⦘ والنساء جميعا، يجعل (الرجال) (٢) مما يليه والنساء مما يلي القبلة (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت واثلہ سے مروی ہے کہ شام میں طاعون پھیلا جس کی وجہ سے بہت سے لوگ ھلاک ہوئے، تو مردوں اور عورتوں کی نماز جنازہ اکٹھی ادا کی گئی، مردوں کی میت کو امام کے قریب رکھا اور عورتوں کی میت قبلہ کے قریب۔
حواشی
(١) سقط من: [ص].
(٢) في [ص، ز]: (الرجل).
(٣) منقطع حكمًا؛ ابن جريج مدلس.