مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الجنائز
في الرجل يصلي على الجنازة (أله) (أن لا) يرجع حتى يؤذن له باب: کوئی شخص نماز جنازہ ادا کرے تو کیا اسکو بغرف اجازت واپس جانے کی اجازت ہے؟
حدیث نمبر: 11878
١١٨٧٨ - حدثنا عبد اللَّه بن نمير عن ابن جريج قال: قال رجل لنافع أكان ابن عمر يرجع من الجنازة قبل أن يؤذن له بعد فراغهم؟ قال: ما كان يرجع حتى يؤذن له (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن جریج فرماتے ہیں کہ ایک شخص نے حضرت نافع سے دریافت کیا کیا حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نماز جنازہ سے فارغ ہونے کے بعد اجازت سے قبل ہی واپس لوٹ جایا کرتے تھے ؟ آپ نے فرمایا اجازت لینے سے قبل نہیں لوٹا کرتے تھے۔
حواشی
(١) منقطع حكمًا، ابن جريج مدلس.