مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الجنائز
من رخص في أن يجلس قبل أن توضع باب: بعض حضرات نے جنازہ رکھنے سے قبل بیٹھنے کی اجازت دی ہے
حدیث نمبر: 11872
١١٨٧٢ - حدثنا وكيع عن ابن أبي ذئب عن سعيد المقبري عن أبيه قال: رأيت أبا هريرة ومروان يمشيان أمام الجنازة ثم جلسا، فجاء أبو سعيد الخدري قال: قم أيها الأمير فقد علم هذا -يعني أبا هريرة- أن (النبي) (١) ﷺ كان إذا اتبع الجنازة لم يجلس حتى توضع (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید المقبری اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ اور مروان کو جنازے کے آگے چلتے ہوئے دیکھا، پھر وہ دونوں بیٹھ گئے، حضرت ابو سعید الخدری تشریف لائے اور فرمایا : اے امیر کھڑے ہو جاؤ، اس کو (ابوھریرہ کو) معلوم ہے کہ جب نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کسی جنازے کے ساتھ جاتے تو جب تک جنازہ نہ رکھ دیا جاتا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تشریف نہ رکھتے۔
حواشی
(١) في [ص]: (رسول اللَّه).