مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 11865

باب: کوئی شخص جنازے کے ساتھ (قبرستان) جائے تو جب تک جنازہ نہ رکھ دیا جائے وہ نہ بیٹھے

في الرجل يكون مع الجنازة من قال: لا يجلس حتى توضع

حدیث نمبر: 11865
١١٨٦٥ - حدثنا (عائذ) (١) بن حبيب عن يحيى بن سعيد عن واقد بن عمرو بن (سعد) (٢) بن معاذ قال: كنت في جنازة فلم أجلس حتى وضعت [(على) (٣) الأرض، ثم أتيت نافع بن جبير فجلست إليه فقال: ما لي لم أرك جلست حتى وضعت الجنازة؟ فقلت: ذلك الحديث الذي بلغني] (٤) عن أبي سعيد، فقال نافع: حدثني مسعود بن الحكم أن عليا حدثه أن رسول اللَّه ﷺ قام ثم قعد (٥).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت واقد بن عمرو بن سعد بن معاذ فرماتے ہیں کہ میں ایک جنازے میں تھا، جب تک جنازہ زمین پر نہ رکھ دیا گیا میں نہیں بیٹھا، پھر میں حضرت نافع بن جبیر کے پاس آیا اور ان کے پاس بیٹھ گیا، انہوں نے مجھ سے پوچھا کیا بات ہے کہ جب تک جنازہ نہیں رکھا گیا آپ بیٹھے نہیں ؟ میں نے کہا اس حدیث کی وجہ سے جو مجھے حضرت ابو سعید رضی اللہ عنہ سے پہنچی ہے۔ حضرت نافع نے فرمایا: مجھ سے مسعود بن حکم نے بیان کیا کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کرم اللہ وجہہ نے ان سے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کھڑے ہوئے پھر بیٹھ گئے۔

حواشی
(١) في [ب]: (فايز).
(٢) في [ص]: (سعيد).
(٣) في [أ، ب، ز]: (إلى)، وسقطت من [ص].
(٤) سقط ما بين المعكوفين من: [ص]، وفي [س، ط]: (ذاك لحديث بلغني).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الجنائز / حدیث: 11865
درجۂ حدیث محدثین: إسناده صحيح , تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح، أخرجه مسلم (٩٦٢) وأحمد (٦٢٣).
تخریج حدیث «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: صحيح . ، ترقيم محمد عوامة: 11638»