مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 11825

باب: کسی شخص کی نماز جنازہ کی کچھ تکبیریں فوت ہو جائیں تو کیا وہ ان کی قضا کرے یا نہ کرے اس بارے میں جو وارد ہوا ہے اس کا بیان

في الرجل يفوته (بعض) التكبير على الجنازة يقضيه أم لا (وما ذكر فيه)

حدیث نمبر: 11825
١١٨٢٥ - حدثنا حفص بن غياث عن محمد بن إسحاق عن نافع عن ابن عمر أنه لم يكن يقضي ما فاته من التكبير على الجنازة (١).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نماز جنازہ کی جو تکبیریں فوت ہوجاتیں ان کی قضا نہیں کرتے تھے۔

حواشی
(١) منقطع حكمًا؛ ابن إسحاق مدلس.
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الجنائز / حدیث: 11825
تخریج حدیث «ترقيم محمد عوامة: 11600»