حدیث نمبر: 11804
١١٨٠٤ - حدثنا عبد اللَّه بن إدريس عن حصين عن أبي مالك قال: صلى رسول اللَّه ﷺ على حمزة، فجعلوا يرفعون، وحمزة بين أيديهم حتى فرغ (من) (١) الصلاة عليهم (٢).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت ابو مالک سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت حمزہ کی نماز جنازہ پڑھائی، صحابہ کرام جنازوں کو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے سے اٹھا رہے تھے جبکہ حضرت حمزہ کا جنازہ (ہر دفعہ) آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے رہا۔ یہاں تک کہ آپ سب جنازوں سے فارغ ہوگئے۔

حواشی
(١) في [هـ]: (عن).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الجنائز / حدیث: 11804
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): مرسل.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11804، ترقيم محمد عوامة 11580)