مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الجنائز
من كان يكبر على الجنازة سبعا وتسعا باب: بعض حضرات فرماتے ہیں کہ نماز جنازہ میں سات یا نو تکبیریں ہیں
حدیث نمبر: 11801
١١٨٠١ - حدثنا ابن فضيل عن يزيد (عن) (١) عبد اللَّه بن الحارث قال: صلى رسول اللَّه ﷺ على حمزة وكبر عليه تسعًا، ثم جيء (بأخرى) (٢) فكبر عليها سبعًا، ثم جيء (بأخرى) (٣) فكبر عليها خمسًا، (حتى) (٤) فرغ (منهن) (٥) غير أنهن (كن) (٦) (وترًا) (٧) (٨).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن حارث سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت حمزہ کی نماز جنازہ پڑھائی تو نو (٩) تکبیریں پڑھیں۔ پھر دوسرا جنازہ لایا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سات تکبیریں پڑھیں۔ پھر دوسرا جنازہ لایا گیا تو آپ نے پانچ تکبیریں پڑھیں۔ یہاں تک کہ آپ سب جنازوں سے فارغ ہوگئے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہر جنازے پر طاق تکبیریں پڑھیں۔
حواشی
(١) في [ص]: (ابن).
(٢) في [أ، ب، ط، هـ]: (بالأخرى).
(٣) في [أ، ب، س، ط، هـ]: (بالأخرى).
(٤) في [ص]: (ثم).
(٥) في [أ، ب، ص، ز]: (منهن).
(٦) سقط من: [ص، ز].
(٧) في [ز]: (وترة).