مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الجنائز
من كان يكبر على الجنازة خمسا باب: بعض حضرات فرماتے ہیں کہ نماز جنازہ میں پانچ تیرحاات ہیں
حدیث نمبر: 11792
١١٧٩٢ - حدثنا وكيع عن إسماعيل عن الشعبي عن علقمة بن قيس أنه قدم من الشام فقال لعبد اللَّه: إني رأيت معاذ بن جبل وأصحابه بالشام يكبرون على ⦗٤٥⦘ الجنائز خمسًا (فوقتوا) (١) لنا (وقتا) (٢) نتابعكم عليه، قال: فأطرق عبد اللَّه ساعة ثم قال: كبروا ما كبر إمامكم لا وقت ولا عدد (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت علقمہ بن قیس فرماتے ہیں کہ میں شام سے واپس آیا تو میں نے حضرت عبد اللہ سے کہا : میں نے شام میں حضرت معاذ بن جبل اور ان کے ساتھیوں کو دیکھا وہ نماز جنازہ میں پانچ تکبیریں پڑھتے ہیں۔ ہمارے لیے ایک عدد مقرر کردیں تاکہ ہم اس کی اتباع کریں۔ آپ تھوڑی دیر سر جھکا کر خاموش رہے پھر فرمایا : جتنی تمہارا امام تکبیریں کہے تم بھی اتنی تکبیریں کہو کوئی عدد مقرر نہیں ہے۔
حواشی
(١) في [هـ]: (فوقتها).
(٢) في [هـ]: (وقتها).