مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الجنائز
من كان يقرأ على الجنازة بفاتحة الكتاب باب: جو حضرات نماز جنازہ میں سورۃ الفاتحہ پڑھتے ہیں
حدیث نمبر: 11740
١١٧٤٠ - حدثنا أبو خالد الأحمر عن ابن عجلان عن سعيد أن ابن عباس قرأ على جنازة وجهر وقال: إنما فعلته لتعلموا أن فيها قراءة (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے نماز جنازہ میں اونچی آواز سے تلاوت فرمائی اور پھر فرمایا میں نے اس لیے بلند آواز میں تلاوت کی تاکہ آپ لوگوں کو معلوم ہوجائے کہ نماز جنازہ میں تلاوت ہے۔