مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطهارة
من كان لا يخلل لحيته ويقول: يكفيك ما سال عليها باب: ان کا بیان جو یہ کہتے ہیں کہ داڑھی کا خلال کرنا ضروری نہیں بلکہ اس پر بہنے والا پانی کافی ہے
حدیث نمبر: 117
١١٧ - حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن سعيد بن (عبد الرحمن الزبيدي) (١) قال: سألت إبراهيم أخلل لحيتي بالماء، أو يكفيها (ما مر) (٢) عليها؟ قال: يكفيها ما مر عليها.مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید زبیدی کہتے ہیں کہ میں نے ابراہیم سے پوچھا کہ میں داڑھی کا خلال کروں یا اس پر بہہ جانے والا پانی کافی ہے ؟ انہوں نے فرمایا کہ اس پر بہہ جانے والا پانی کافی ہے۔
حواشی
(١) في [د]: زيادة (ابن عبد الرحمن الزبيدي)، وفي [هـ]: (الزبيري).
(٢) سقط من: [خ].