مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 11694
باب: نماز جنازہ میں پڑھی جانے والی دعائوں کا بیان
ما قالوا في الصلاة على الجنازة وما ذكر في ذلك من الدعاء له
١١٦٩٤ - حدثنا يزيد بن هارون عن شعبة عن (الجلاس) (١) عن عثمان بن شماس (٢) قال: كنا عند أبي هريرة فمر به (مروان) (٣) فقال: بعض حديثك عن رسول اللَّه ﷺ ثم مضى ثم رجع فقلنا: الآن يقع به، فقال: كيف سمعت رسول اللَّه ﷺ يصلي على الجنازة قال: سمعته يقول: " (اللهم) (٤) أنت هديتها للإسلام ⦗١٨⦘ وأنت قبضت روحها تعلم سرها وعلانيتها جئناك شفعاء فاغفر لها" (٥).حضرت عثمان بن شماس فرماتے ہیں کہ ہم حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کے پاس بیٹھے ہوئے تھے کہ مروان آپ کے پاس سے گذرا، اس نے آپ سے کہا : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے بیان کردہ اپنی حدیثوں میں سے کچھ کم کیجیے، پھر وہ چلا گیا اور کچھ دیر بعد واپس آیا ہم نے (آپس میں) کہا اب یہ ان سے الجھے گا، اس نے عرض کیا آپ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو جنازے کی نماز میں کیا پڑھتے ہوئے سنا ہے ؟ آپ نے فرمایا میں نے رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو یہ (دعا) پڑھتے ہوئے سنا : اللَّہُمَّ أَنْتَ ہَدَیْتہَا لِلإِسْلاَمِ وَأَنْتَ قَبَضْت رُوحَہَا تَعْلَمُ سِرَّہَا وَعَلاَنِیَتَہَا، جِئْنَاک شُفَعَائَ ، فَاغْفِرْ لَہَا۔