مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الجنائز
ما قالوا في الصلاة على الجنازة وما ذكر في ذلك من الدعاء له باب: نماز جنازہ میں پڑھی جانے والی دعائوں کا بیان
١١٦٩٤ - حدثنا يزيد بن هارون عن شعبة عن (الجلاس) (١) عن عثمان بن شماس (٢) قال: كنا عند أبي هريرة فمر به (مروان) (٣) فقال: بعض حديثك عن رسول اللَّه ﷺ ثم مضى ثم رجع فقلنا: الآن يقع به، فقال: كيف سمعت رسول اللَّه ﷺ يصلي على الجنازة قال: سمعته يقول: " (اللهم) (٤) أنت هديتها للإسلام ⦗١٨⦘ وأنت قبضت روحها تعلم سرها وعلانيتها جئناك شفعاء فاغفر لها" (٥).حضرت عثمان بن شماس فرماتے ہیں کہ ہم حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کے پاس بیٹھے ہوئے تھے کہ مروان آپ کے پاس سے گذرا، آپ نے ان سے فرمایا : آپ کی حدیث کا کچھ حصہ جو نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے منقول ہے، پھر وہ چلا گیا اور کچھ دیر بعد واپس آیا ہم نے عرض کیا آپ وہ واقع ہوا اس کے ساتھ، اس نے عرض کیا آپ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو جنازے کی نماز میں کیا پڑھتے ہوئے سنا ہے ؟ آپ نے فرمایا میں نے رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو یہ (دعا) پڑھتے ہوئے سنا : أَنْتَ ہَدَیْتہَا لِلإِسْلاَمِ وَأَنْتَ قَبَضْت رُوحَہَا تَعْلَمُ سِرَّہَا وَعَلاَنِیَتَہَا، جِئْنَاک شُفَعَائَ ، فَاغْفِرْ لَہَا۔