مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الجنائز
ما قالوا في الإطعام عليه والنياحة باب: مرنے پر کھانا کھلانا اور نوحہ کرنا
حدیث نمبر: 11688
١١٦٨٨ - حدثنا وكيع عن مالك بن مغول عن طلحة قال: قدم جرير على عمر فقال: هل (يناح) (١) قبلكم على الميت؟ قال: لا، قال: فهل تجتمع النساء عندكم على الميت ويطعم الطعام؟ قال: نعم، (فقال) (٢): تلك النياحة (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت طلحہ فرماتے ہیں کہ حضرت جریر حضرت عمر کے پاس تشریف لائے اور فرمایا کیا تمہارے پاس (تمہارے ہاں) میت پر نوحہ کیا جاتا ہے ؟ آپ نے فرمایا نہیں، حضرت جریر نے پوچھا کیا تمہارے ہاں میت کے پاس عورتیں جمع ہوتی ہیں اور کھانا کھلایا جاتا ہے ؟ فرمایا ہاں۔ حضرت جریر نے فرمایا یہی تو نوحہ ہے۔
حواشی
(١) في [أ، ب، ز]: (ساح).
(٢) سقط من: [أ، ب]، وفي [ز]: (قال).
(٣) منقطع، طلحة لم يدرك جريرًا وعمر.