مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الجنائز
ما قالوا في الجنائز يصلى عليها عند طلوع الشمس وعن غروبها باب: طلوع شمس اور غروب آفتاب کے وقت نماز جنازہ پڑھانے کا بیان
حدیث نمبر: 11658
١١٦٥٨ - حدثنا حاتم بن إسماعيل عن (أنيس) (١) (بن) (٢) أبي يحيى عن أبيه أن ⦗٨⦘ جنازة وضعت فقام ابن عمر قائمًا فقال: أين ولي هذه الجنازة؟ ليصلي عليها قبل أن يطلع قرن الشمس (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت انیس بن ابی یحییٰ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ ایک جنازہ رکھا گیا تو حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما یہ فرماتے ہوئے کھڑے ہوگئے کہ اس جنازہ کا ولی کہاں ہے تاکہ طلوع شمس سے پہلے پہلے اس کی نماز جنازہ پڑھ لیں۔
حواشی
(١) في [ص]: (أنس).
(٢) في [ص، هـ]: (عن).