مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الجنائز
ما قالوا في تقدم الإمام على الجنازة باب: امام وقت (امام محلہ) کو جنازہ پڑھانے کے لیے مقدم کرنا
حدیث نمبر: 11645
١١٦٤٥ - حدثنا جرير بن عبد الحميد عن مغيرة (عن) (١) محمد بن السائب قال: توفيت ابنة إبراهيم التيمي فشهد إبراهيم (النخعي) (٢) (جنازتها فأمر إبراهيم النخعي) (٣) إمام التيم أن يصلي عليها وقال: هو السنة (٤).مولانا محمد اویس سرور
حضرت محمد بن السائب فرماتے ہیں کہ ابراہیم تیمی کے صاحبزادے وفات پا گئے تو ان کے جنازے پر ابراہیم نخعی حاضر ہوئے۔ ابراہیم نخعی نے بنو تیم کے امام کو حکم فرمایا کہ وہ اس کی نماز جنازہ پڑھائے، اور پھر ارشاد فرمایا : یہی سنت طریقہ ہے۔
حواشی
(١) في [هـ]: (بن).
(٢) في [هـ]: (الحنفي).
(٣) سقط من: [هـ].