مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الجنائز
ما قالوا في تقدم الإمام على الجنازة باب: امام وقت (امام محلہ) کو جنازہ پڑھانے کے لیے مقدم کرنا
حدیث نمبر: 11643
١١٦٤٣ - حدثنا جرير عن منصور قال: ذهبت مع إبراهيم إلى جنازة (و) (١) هو وليها، فأرسل إلى إمام الحي فصلى عليها.مولانا محمد اویس سرور
حضرت منصور فرماتے ہیں کہ میں ابراہیم کے ساتھ ایک جنازے پر گیا جس کے والی ابراہیم (خود) تھے۔ آپ نے محلہ کے امام کی طرف پیغام بھیجا تو اس نے اس کی نماز جنازہ پڑھائی۔
حواشی
(١) سقط من: [أ، ب، ز].